اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے حوالے سے اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
شرکاء کو پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔
دفترِ خارجہ حکام نے ایران، اسرائیل تنازع کے بعد ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
1