1

طیارہ خریدنے کے بعد پنجاب حکومت کے اخراجات میں اضافہ

لاہور(ڈیلی دومیل نیوز) طیارہ خریدنے کے بعد پنجاب حکومت کے اخراجات میں اضافہ ہونے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے آپریشن اور اخراجات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظورکرلی گئی۔پنجاب حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کیلئے 86کروڑ15لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹس کو ہر چار سے چھ ماہ بعد امریکا میں ریفریشر کورس کرنا لازمی قراردیدیا گیا ہے،وی آئی پی فلائٹ کے پائلٹس کے ٹریننگ سفروں پر6کروڑ51لاکھ روپے خرچ ہونگےپائلٹس کے ریفریشر کورسز کیلئے 14کروڑ33لاکھ روپے اضافی درکار ہیں،آپریشنل سبسکرپشن اور پروگرامز کیلئے 49کروڑ78لاکھ روپے مزید درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں