2

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے شجرکاری مہم بہار کا افتتاح کر دیا

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے شجرکاری مہم بہار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد خطے کو سرسبز و شاداب بنانا اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ایوانِ وزیراعظم میں پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ اس پروقار تقریب میں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے وزیراعظم کو شجرکاری مہم کے اہداف اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں