2

نجی تعلیمی ادارے اب مزید چھٹیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی

ڈیلی دومیل نیوز،جہلم ویلی سے نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی، نبیل انجم عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اب مزید چھٹیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار تعطیلات کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہو رہی ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو بند کرنا مناسب حل نہیں، کیونکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان طلبہ کے مستقبل کو ہوتا ہے، خصوصاً وہ بچے جو پہلے ہی تعلیمی مشکلات کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں