ڈیلی دومیل نیوز،ہٹیاں بالا کے قریب دریائے جہلم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک کمسن لڑکا دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا اور ابھی تک اس کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے دھاریاں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 سے 16 سال کا ایک کمسن لڑکا دریائے جہلم کی لہروں کی نذر ہو گیا۔ لڑکے کی شناخت سعود ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دھاریاں، حدود تھانہ ہٹیاں بالا، ضلع جہلم ویلی کا رہائشی تھا۔