2

دارالحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی و تزئین و آرائش کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)کمشنر ڈویژن مظفرآباد بدر منیر نے دارالحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں شہر کی مجموعی خوبصورتی، صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی بحالی، سڑکوں کی مرمت اور عوامی مقامات کی بہتری سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بدر منیر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مظفرآباد دارالحکومت ہونے کے باعث خصوصی توجہ کا متقاضی ہے، اس لئے شہری ماحول کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں