1

لوکل باڈیز کے ذمہ داران اور معززین علاقہ کے تعاون کے ساتھ ہی امن عامہ کی بحالی اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ڈی ایس پی نصیرآباد راشد حبیب

ڈیلی دومیل نیوز،ڈی ایس پی نصیرآباد راشد حبیب نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کے ذمہ داران اور معززین علاقہ کے تعاون کے ساتھ ہی امن عامہ کی بحالی اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ڈی ایس پی نصیرآباد نے ان خیالات کا اظہار پنجگراں میں مخلتف یونین کونسلز کے چئیرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور ڈسٹرکٹ کونسلرز کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او پنجگراں محمد یونس بٹ اور دیگر پولیس کے ذمہ داران بھی موجود تھے، مشاورتی نشت میں میر افتخار احمد ڈسٹرکٹ کونسلر پنجگراں، اکبر نظامی چیرمین پنجکوٹ، راجہ وسیم وائس چیئرمین پنجگراں، کونسلرز سردار طفیل، خوشید لچھراٹی، کبیر عباسی، نشاط نقوی، میر وقار، میر فیاض، راجہ طاہر اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے،ڈی ایس پی نصیر آباد نے لوکل باڈیز کے ذمہ داران سے توقع کا اظہار کیا کہ وہ مقامی سطح پر جرائم بالخصوص منشیات کے خاتمے، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال،امن عامہ کی بحالی، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور موجودہ ملکی سیکورٹی صورت حال میں اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کریں گے۔مقامی ذمہ داران نے پولیس کو یقین دہانی کروائی کہ وہ معاشرے میں بہتری لانے، منشیات کے خاتمے، جرائم کے انسداد اور امن عامہ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ذمہ داران نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ پولیس کی جانب سے کافی عرصہ بعد انہیں مشاورتی نشت میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں