1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے، ڈمپر ایسوسی ایشن

حیدر آباد ( ڈیلی دومیل نیوز )ڈمپر ایسوسی ایشن نے پیٹرول کی قیمت کم نا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے گڈز ٹرانسپورٹرز شدید متاثر ہیں۔ سندھ حکومت کی ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی کی باتیں فضول ہیں، اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو گڈز ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔
اس سے قبل پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی مارجن نا بڑھانے پر ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں