13

وہ چھوٹی بڑی گاڑیاں جن کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم آگیا

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بغیر ترپال، ڈھانپے بغیر ڈمپر، ٹرالیوں، بھوسے اور دیگر لوڈر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی نہیں بچ پائیں گی ۔

سی ٹی او نے شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والوں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گی۔ سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی ایک مرتبہ پھر سے کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگانے کی ہدایت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں