65

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں مسئلہ فلسطین سے متعلق ہونیوالی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نے امیر جماعت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے ان کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ سابق وزیراعظم نے امیر جماعت کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سیاسی وسماجی قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اتوار کو کراچی میں ہونے والے عظیم الشان اقصیٰ مارچ کی بھی قیادت کریں گے۔
قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت ذاتی طور پر دیگر جماعتوں کے قائدین کو بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں