لاہور ہائیکورٹ نےنااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔
نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت 5سال کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت5سال مقرر کی گئ،سپریم کورٹ پہلے ہی 62ون ایف کی تشریح کر چکی ہے،ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کی مدت 5سال کرنے کی ترمیم کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔
35