40

خیبر پختونخوا میں مفت علاج کی سہولت بند کردی گئی

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صوبے میں مفت علاج کی سہولت معطل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں اب صحت کارڈ ذریعے علاج نہیں ہوگا ، حکومتی فیصلے کے بعد عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، خیبرپختونخوا کی شہریوں کا کہنا ہے کہ بے پناہ مہنگائی میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو رہا ہے ، ایسے میں ایک ہی سہولت میسر تھی لیکن بدقسمتی سے اسے بھی ختم کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سرکاری حکام نے ہیلتھ انشورنس پروگرام معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی صورتحال کے باعث مفت علاج کی سہولت بہت ہی مشکل سے فراہم کی جارہی تھی تاہم فی الحال اس سہولت کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے تاہم انشورنس کمپنی کو جلد ادائیگی کردی جائے گی، جس سے علاج دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں