40

استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے 21 اکتوبر کو بڑے سرپرائز کا امکان

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر سیاسی گہما گہمی کا دن ہو سکتا ہے، اس دن استحکام پاکستان پارٹی سرپرائز دے سکتی ہے۔آئی پی پی کا یہ سرپرائز ملکی سیاست کی ہواؤں کا رخ تبدیل کرسکتا ہے۔
آئی پی پی ترجما ن نے مزید کہا کہ پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان سیاست میں سبک رفتار ہیں۔سیاسی دانائی کا تقاضا ہے کہ معاملات کو جلد بازی سے حل نہ کیا جائے، آئی پی پی فلٹریشن کے بعد سیاسی روابط پروان چڑھائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں