پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، 21 اکتوبر کو پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔
مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی بھی مسلم لیگ ن تھی، حال بھی مسلم لیگ ن ہے اور مستقبل بھی مسلم لیگ ن ہے، نواز شریف کی واپسی کیلئے کارکنوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔نواز شریف پاکستان آکر دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، شہباز شریف نے نواز شریف کا بازو بن کر پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔
74