38

تربت میں مزدوروں کا قتل، جہانگیر ترین نے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے تربت میں قتل کیے گئےمزدوروں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے مقتول مزدوروں کے لواحقین کو 5 لاکھ فی کس نقد رقم دی گئی۔
زندہ بچ جانے والے بچے کو 2 لاکھ کی امدادی رقم دی گئی جبکہ متاثرہ فیملیز کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع تربت میں 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا، مرنے والوں میں 2 سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں