ڈیلی دومیل نیوز.وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کو 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی کو 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 02 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر علاحدہ سے 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر “کلائمٹ سپورٹ لیوی” بھی وصول کر رہی ہے جو عوام کے لیے اضافی مالی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔