55

100 انڈیکس پہلی بار 1ایک لاکھ 58 ہزار کی حد پار

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 700 کی حد پر پار کر گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا ہی تیزی سے ہوئی اور 100 انڈیکس ایک گھنٹے میں 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔سٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ پاکستان کے سفارتی اور معاشی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو قرار دیتے ہیں جس میں سب سے نمایاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں