پولٹری انڈسٹری کے لئے بری خبر آگئی ہے اور برائلر فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ہر فیڈ بیگ کی قیمت میں 310روپے اضافہ کیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
ڈی جی لائیو سٹاک سجاد حسین نے بتایاکہ پولٹری فیڈ کے اجزا کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے فیڈ کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا ،پولٹری فارمرز دبائو کا شکار ہیںجس وجہ سےفیڈ کی قیمت میں ابھی کم اضافہ کیا ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کاکہناہے کہ پولٹری فیڈ میں اضافے کی وجہ سے گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ابتدائی طورپر یہ اضافہ 2 ہفتوں کے لیے ہوا ہے جس کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔
101