56

رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا

اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں