51

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان

(ڈیلی دومیل نیوز.)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسےتک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری نے 16 نومبر سے ڈیزل فی لیٹر 9 روپے60 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دیدی جبکہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 7.15 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 263 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 288 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں