ڈیلی دومیل نیوز.مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو روز سے بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔
جمعہ کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ، جس کے باعث فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ ، 38 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ردوبدل نہ ہونے کی وجہ سے قیمت 3 لاکھ ، 76 ہزار 253 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا نہیں ہوا ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار ، 165 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔