کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)سونے کی قیمتیں ایک بار پھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 43ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 713ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے نئی قیمت 4لاکھ 93ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 686روپے بڑھ کر 4لاکھ 23ہزار 235روپے کی سطح پر آگئی۔