34

گرم موسم سے خواتین کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش؟ تازہ تحقیق کے حیران کن نتائج

ایک طویل مگر منفرد امریکی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہیٹ ویو اور انتہائی سخت گرم موسم کی وجہ سے خواتین کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے امریکا کے 50 زیادہ آبادی والے شہروں کی حاملہ خواتین پر 25 سال تک تحقیق کی۔
ماہرین نے 1993 سے 2017 تک امریکا کے مختلف شہروں کی 5 کروڑ سے زائد حاملہ خواتین کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ماہرین نے خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کے وقت کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا۔ماہرین نے خصوصی طور پر مارچ سے اکتوبر کے مہینوں میں ہونے والے بچوں کی پیدائش اور موسم کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ گرم موسم کی وجہ سے خواتین کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں