18

کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ مریض کا تعلق نواحی علاقے کچلاک سے تھا، چار روز قبل مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
گزشتہ دنوں ڈی جی محکمہ صحت بلوچستان نےڈی جی محکمہ لائیو اسٹا ک کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے متعدد مریض لائے جا رہے ہیں،کانگو مرض کوئٹہ اور دیگر شہروں میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں کہا گیا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کوئٹہ کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ہنگامی بنیاد پر لگائے اور مویشیوں کو بغیر اسپرے شہر میں داخلے ہونے نہ دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں