8

مہلک وائرس سے چند ہفتوں میں 72 ٹائیگر ہلاک

ڈیلی دومیل نیوز،تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی میں جانوروں کے نجی پارک (ٹائیگر کنگڈم) میں مہلک وائرس اور بیکٹیریا کے باعث چند ہفتوں میں 72 ٹائیگرز ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ٹائیگرز کی ٹیسٹ رپورٹ میں کینائن ڈسٹیمپر وائرس اور سانس کے نظام کو متاثر کرنے والے بیکٹیریا پائے گئے۔

قومی محکمۂ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز میں بیماری کی علامات بر وقت پہچاننا مشکل ہوتا ہے، جب تک صورتِ حال کا اندازہ ہوا، بہت دیر ہو چکی تھی۔

اس حوالے سے پارک انتظامیہ سے فوری طور پر مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں