لاہور (ڈیلی دومیل نیوز) ایس ای سی پی نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا جس کے بعد ملک میں انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم کردی گئی ہے، ایس ای سی پی کو پنجاب انشورنس کمپنی کا بزنس پلان جمع کرادیا گیا ہے، پنجاب انشورنس کمپنی کم آمدنی والے افراد کو انشورنس فراہم کرے گی، کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری افراد کو انشورنس کوریج دی جائے گی یہ کمپنی صوبے کے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامز مینج کرے گی۔