کراچی (ڈیلی دومیل نیوز )خیرپور میں ایم پاکس کے کیسزسامنے آنے کے بعد وفاق نے نوٹس لیاہے او رمیڈیکل ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے ، ایم پاکس کوئی نئی بیماری نہیں اسے پہلے منکی پاکس کے نام سے جانا جا تا تھا ، یہ جانوروں سے انسانوں او رپھر انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے ۔
یہ قریبی تعلق سے زیادہ پھیلتا ہے ، یعنی جلد سے جلد کے تعلق قائم ہونے پر پھیلتا ہے ، اگر کسی کو یہ بیماری ہے او راس کا تولیہ یا بیڈ شیٹ استعمال کر لی جائے تو اس سے بھی پھیل سکتا ہے ، خیرپور میں جو 7 بچوں کی اموات اس بیماری سے ہوئی ہے ، حکام کے مطابق ان میں سے 4 بچوں میں ایم پاکس کی تصدیق بھی ہوئی ہے ، پورے سکھر میں ہی جلد کے امراضات بہت پھیلے ہوے ہیں، پہلے ٹریول ہسٹری دیکھی جاتی تھی لیکن اس وقت یہ مقامی سطح پر پھیل رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکام کا یہ بھی ماننا ہے کہ صرف ایم پاکس سے اموات نہیں ہوئیں ان بچوں میں اور بھی مسائل تھے ، کے پی کے میں بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو جوان لوگوں میں ہیں۔
1