59

امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف مئی میں ہونے والی 4 روزہ پاک–بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی

ڈیلی دومیل نیوز.،امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف مئی میں ہونے والی 4 روزہ پاک–بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی پاک–بھارت جنگ میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی، اور پاکستان کی کامیابی میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ پاکستان کی اس کامیابی کے بعد انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کر دیا، جبکہ رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ اس جنگ کی ابتدا مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد ہوئی۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس تصادم میں دونوں ممالک نے لڑاکا طیارے، میزائل، توپ خانے اور ڈرون استعمال کیے، اور پاکستان نے اس دوران بھارت کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں