37

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر برقرار نہیں، دفتر خارجہ

ڈیلی دومیل نیوز.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر برقرار نہیں،یہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی سیز فائر نہیں تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان کا مزید کہناتھا کہ سیز فائر کی شرط تھی کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی نہ ہو، پاک افغان جنگ بندی کا مطلب دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ افغان سرزمین سے دہشتگرد مسلسل پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں،بعض افغان شہری بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں