ڈیلی دومیل نیوز،عدالت نے حکم دیا کہ یٰسین ملک کی صحت کیلئے تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاہمدفعہ 268 کے تحت ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی وکیل اسد بیگ کی جانب سے دائر رِٹ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔
عدالت نے حکومت اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ تمام ضروری طبی سہولیات فراہمی کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے ۔
تاہم دہلی ہائیکورٹ نے حریت رہنما یاسین ملک پر دفعہ 268 کے تحت ان کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھیں۔