22

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا، یو اے ای کے صدر کے طیار ے کی نور خان ایئربیس پر لینڈ نگ ہوئی ۔

دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النہیان سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی ۔

دورے کے دوران صدرمتحدہ عرب امارات کے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے صدر کا دورہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں