41

مسئلہ کشمیر نازک اور طویل عرصے سے حل طلب ہے :نمائندہ خصوصی او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر پر مکمل آگاہی حاصل کرنا تھا۔کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر بہت نازک ہے جو او آئی سی فورم پر زیرِ بحث رہتا ہے۔ او آئی سی میں جموں کشمیر مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ گفتگو وفاقی دارالحکومت میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کی۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ نمائندہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر پر بھارت غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت حریت قیادت قید ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی۔ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں