قصور (ڈیلی دومیل نیوز)اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جب کہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران کئی من گدھے کا گوشت قبضے میں لے لیا گیا ہے، جسے مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے، جب کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور گوشت کو لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس کی نوعیت کی تصدیق کی جا سکے۔