ڈیلی دومیل نیوز،وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں پر اجلاس ہوا،اجلاس میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا، وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔