41

پنجاب میں سیلابی صورتحال

ڈیلی دومیل نیوز، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے بعد سیلابی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پھالیہ ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کے دباؤ کے باعث بند کو محفوظ طریقے سے توڑنے کے لیے بارود نصب کیاگیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ یہ اقدام بند کے محفوظ طریقے سے ٹوٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو جلد از جلد اپنے گاؤں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ریسکیو حکام نے مزید کہا ہے کہ مقامی افراد کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں