22

سیلاب کا رخ تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنیوالا پیر خود دریا برد

لاہور(ڈیلی دومیل نیوز)دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کرنیوالا پیر خود دریا برد ہوگئے۔ آمین آمین کرنیوالے مرید مرشد کو ڈوبتا دیکھ کر خود فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیر تاج رسول نے وظیفہ پڑھ کر دریا کا رخ بدلنے کا دعویٰ کیاتھا ۔ اس موقع پر ان کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

دریا کا رخ تو نہیں بدلا مگر دریا مزید بپھر گیا اور تباہی پھیلنے لگی ۔ آمین آمین کرنے والے مرید اپنے مرشد کو ڈوبتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

دعویٰ کرنے والے پیر تاج رسول خود دریا برد ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ یہ دعویٰ ایک سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں