57

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے

ڈیلی دومیل نیوز،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’آج نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی جبکہ دیر، سوات اورمانسہرہ میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سانگھڑ، گھوٹکی، تھرپارکر،عمرکوٹ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بھی بادل برسیں گے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوگی جب کہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں