ڈیلی دومیل نیوز،لاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہِ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشنز 31 اکتوبر کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ وار اور سرکاری تعطیلات کے باعث معمول کی ادائیگی کی تاریخ سے قبل تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام محکموں کے اکاؤنٹنٹ جنرل اور ضلعی اکاؤنٹس دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔
صوبائی حکومت نے مزید کہا ہے کہ تمام ادارے ملازمین اور پنشنرز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی سرکاری ملازم کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے مالی مفاد اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔