اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سول آرمڈ فورسز کی طلبی کیلئے سیکرٹری دفاع کو خط لکھ دیا،ہری پور میں فول پروف سکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو بھی خط لکھ دیا۔
خط میں پریزائیڈنگ افسران اور انتخابی مواد کی نقل و حرکت کیلئے خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پرامن انتخاب میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
یادرہے کہ این اے 18ہری پور میں ضمنی الیکشن 23نومبر کو شیڈول ہے۔