49

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں خصوصی نشست مزید جانیئے

ڈیلی دومیل نیوز،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد ملکی داخلی صورتحال، مس انفارمیشن کے پھیلاؤ اور دیگر اہم امور پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس نشست میں جامع اور تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

نشست کے دوران شرکاء کو ملکی امور کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر مصدقہ اور بغیر تحقیق معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی اور اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شعور اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ناگزیر ہے۔

نشست میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مدلل انداز میں دیے۔ سوال و جواب کے اس سلسلے میں شرکاء کو موقع ملا کہ وہ اپنے خدشات اور آراء پیش کریں، جبکہ بریفنگ کے ذریعے ان امور پر وضاحت فراہم کی گئی جن کا تعلق ملکی سلامتی اور معلومات کے درست استعمال سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں