ڈیلی وومیل نیوز،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور عسکری تعاون، سٹریٹجک اشتراک اور بدلتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی چیلنجز شامل تھے۔
یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، گہرے اور برادرانہ تعلقات کو ایک بار پھر مضبوط کرنے کا موقع ثابت ہوئی۔