راولپنڈی( ڈیلی دومیل نیوز) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرفتنہ الخوارج نے حملہ کردیا اور خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے۔