3

بلاول بھٹو کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کا مطالبہ

ڈیلی دومیل نیوز،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے اور داخلی و خارجی محاذوں پر حکومت کے مؤقف کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاڑکانہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اندرونی اور بیرونی سنگین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز افغانستان کی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا پاکستان کی بہادر افواج نے بھرپور اور کامیاب جواب دیا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر دیکھی جا رہی ہے اور ایسے نازک حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ایک پیج پر آنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر حکومت کے مؤقف کی تائید کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں