2

پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے وزیر خزانہ نے صورتحال بتا دی

اسلام آباد ( ڈیلی دومیل نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر فی الحال وافر مقدار موجود ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے، اہم فیصلے فوری طور پر لیے جائیں گے، مارچ کے آخر تک کے پیٹرولیم ذخائر موجود ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو ریگولیٹ کیا جائے گا۔ توانائی کی بچت کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں