اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ غیرقانونی ذرائع سے بیرون ممالک رقوم بھجوانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد، اداروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، منی چینجرز کے ذریعے رقوم منتقلی کو بھی سٹریم لائن کیا جائے گا۔
اجلاس میں بیرون ممالک رقوم بھجوانے کے عمل کو شفاف اور فول پروف بنانے کا فیصلہ کیاگیا، اس حوالے سے ورکنگ گروپ تمام متعلقہ امور پر پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لے گا۔