2

عازمینِ حج کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

ڈیلی دومیل نیوز،حج 2026 کے عازمین کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ایک اہم ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اب تمام عازمین کے لیے ‘پاک حج ایپ’ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، پاک حج ایپ پر ایک خصوصی طبی سوالنامہ جاری کیا گیا ہے جسے عازمین کو رواں ہفتے جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا۔ اس سوالنامے میں عازمینِ حج کو مختلف امراض سے متعلق “ہاں” یا “ناں” میں جوابات دینے ہوں گے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عازمینِ حج کو دورانِ حج مربوط اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں