12

جب بھی مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے ایجنڈا کشمیر ہو گا: سرتاج عزیز

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے اتوار کو کہا کہ خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی پالیسی کے معاملے میں سویلین اور فوجی حکومتیں ایک صفحے پر ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بلیم گیم کا دور ختم ہو چکا ہے، اب رشتہ باہمی تعاون کا ہے۔

بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر مشیر نے کہا کہ جب بھی بات چیت دوبارہ شروع ہوگی، ایجنڈا کشمیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کا خواہاں ہے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔

سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں، پاکستان اور افغانستان اپنی اپنی سرزمین کو دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں