اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سید مبشر توقیر شاہ کو سرکاری ٹی وی کا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ای سی پی نے ان کی تقرری کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ شاہ وزارت اطلاعات میں تعیناتی کے منتظر تھے، جو ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔
ای سی پی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط کے ذریعے منظوری سے آگاہ کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اب نئی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔