4

پاکستان اور سری لنکا کا سپر 8 میچ، موسم کے بارے میں پیشگوئی

کینڈی (ڈیلی دومیل نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ آج پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، محکمۂ موسمیات کے مطابق کینڈی میں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، آج بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں برقرار ہیں، پاکستان کو آج ناصرف میچ جیتنا ہو گا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہو گا، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ رنز 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں