تہران(ڈیلی دومیل نیوز)ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔
ایرانی فٹبال حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر زیر غور ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے گریز کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کو ترجیح دی جا رہی ہے۔